ڈیر ہ اسماعیل خان، نامعلوم افراد تیل اورگیس تلاش کرنیوالی غیرملکی کمپنی کے چھ ملازمین اور تین لیویز اہلکاروں کو نے اغواء کر لیا

ہفتہ 26 نومبر 2016 18:13

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) علاقہ غیر ایف آر درازند ہ میں خرم نالہ کے مقام سے تیل اورگیس تلاش کرنیوالی غیرملکی کمپنی کے چھ ملازمین اور اور انکی حفاظت پر مامور تین لیویز اہلکاروں کو چار گاڑیوں سمیت نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا ۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل انتظامیہ نے مغویان کی بازیابی کیلئے کوششیں شروع کردی تفصیلات کے مطابق تیل اور گیس تلاش کرنے والی غیر ملکی کمپنی کے چھ ملازمین عبدالخالق ،شیر نواز ، حسن عسکری ، محمد امین ، محمد ریا ض ، امجد علی ، اور انکی حفاظت مامور تین لیویز اہلکار اپنی چار گاڑیوں میں ڈیوٹی سر انجام دینے کیلئے جا رہے تھے کہ علاقہ غیر ایف آر درازندہ میں خرم نالہ کے قریب نامعلوم افراد نے انہیں گاڑیوں سمیت اغواء کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے پولیٹیکل ایجنٹ معتصم بااللہ شاہ نے اطلاع ملنے پر فوری طور پر مغویوں کی بازیابی کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں جبکہ اس حوالے سے جنوبی وزیر ستان ایجنسی کو بھی الرٹ کر دیا گیا امکان ہے کہ مغویان کو اغواء کرنے کے بعد جنوبی وزیرستان ایجنسی منتقل کیا گیا پولیٹیکل انتظامیہ ایف آر کے مطا بق خرم نالہ ایف آر درازندہ اور جنوبی وزیر ستان ایجنسی کی بائونڈری پر واقعہ ہے مغوی ہونیوالے غیر ملکی تیل اینڈ گیس کمپنی کے چھ افراد کا تعلق پاکستان سے ہے ۔

متعلقہ عنوان :