قومی اسمبلی اپنے شمسی توانائی سے چلنے واے پلانٹ کی بجلی’’لیسکو ‘‘ کو دیتا ہے، ترجمان

دونوں جانب سے حساب کتاب جاری رہتا ہے،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ’’ لیسکو--‘‘کی نادہندہ نہیں ہے ، بیان

ہفتہ 26 نومبر 2016 18:13

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) ترجمان قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی اپنے شمسی توانائی سے چلنے واے پلانٹ کی بجلی’’لیسکو ‘‘ کو دیتا ہے ،دونوں جانب سے حساب کتاب جاری رہتا ہے لہٰذا یہ تاثر دینا بلکل غلط اور بے بنیاد ہے کے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ’ Iesco‘کا نادہندہ ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو قومیاسمبلی سیکرٹریٹ کے حوالے سے ایک نجی ٹی وی چینل پر جاری ہونے والی ایک خبر کے حوالے سے جس میں یہ کہا گیا ہے کے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ’’ لیسکو--‘‘کی نادہندہ ہے درست نہیں ہے۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے پاس Net Meteringکا لائسنس موجود ہے ۔جس کے تحت قومی اسمبلی اپنے شمسی توانائی سے چلنے واے پلانٹ کی بجلی’ Iesco‘کو دیتا ہے اور اس طرح ’Iesco‘بجلی کو استعمال میں لاتا ہے ۔ لہٰذا اس امر کے تحت دونوں جانب سے حساب کتاب جاری رہتا ہے لہٰذا یہ تاثر دینا بلکل غلط اور بے بنیاد ہے کے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ’ Iesco‘کا نادہندہ ہے۔

متعلقہ عنوان :