سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کا کیوبا کے سابق صدر فیڈل کاسترو کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار

دنیا ایک عظیم انقلابی راہنما سے محروم ہوگئی ،فیڈل کاسترو اکیسویں صدی کی عالمی سیاست کا اہم ستون تھے، تعزیتی بیان

ہفتہ 26 نومبر 2016 18:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئر مین اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کیوبا کے سابق صدر فیڈل کاسترو کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ آج دنیا ایک عظیم انقلابی راہنما سے محروم ہوگئی ہے۔فیڈل کاسترو اکیسویں صدی کی عالمی سیاست کا اہم ستون تھے۔

وہ بڑی طاقتوں کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح کھٹکتے تھے۔یہی وجہ ہے کہ ان پر سینکڑوں جان لیوا حملے کروائے گئے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ فیڈل کاسترو تیسری دنیا کے بہت بڑے حامی تھے،انہوں نے کئی مرتبہ پاکستان کی امداد کی۔2006کے خوفناک زلزلہ میں متاثرین کی بحالی کے لئے فیڈرل کاسترو نے ادویات،معالجین اور دیگر عملے کی صورت میں پاکستان سے بھرپور تعاون کیا۔ان کا کہنا تھا کہ فیڈل کاسترو عظیم راہنما تھے جو اپنی قوم کے لئے کھڑے ہوئے،مخالفین نے ان کا سر جھکانے کی کوشش کی مگر ہمیشہ ناکام ہوئیانہوں نے اپنی قوم کی تعمیر کی،اپنے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اورعوام کی خوشحالی میں اضافہ کیا۔فیڈل کاسترو کو دنیا ایک عظیم انقلابی راہنما کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :