پشاور میں موٹروے کی انسویں سالگرہ، ڈرائیوروں میں ٹریفک قوانین کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کی مہم کیساتھ ساتھ بچوں کو پھول پیش

ہفتہ 26 نومبر 2016 17:47

ْپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) پشاور میں موٹروے کی انسویں سالگرہ، ڈرائیوروں میں ٹریفک قوانین کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کی مہم کیساتھ ساتھ بچوں کو پھول پیش کئے گئے ۔

(جاری ہے)

پشاورانٹرچینج پر موٹروے کی انسویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں موٹروے پولیس کے اعلی حکام کے ساتھ ساتھ مقامی پولیس نے شرکت کی ، انسویں سالگرہ کے موقع پر موٹروے پولیس کی جانب سے موٹروے کے قوانین کے حوالے سے خصوصی مہم چلائی گئی جس میں ڈرائیوروں کو روڈ لائن ،دوران ڈرائیونگ موبائل فون سے اجتناب اور سیٹ بلٹ کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی ، انسویں سالگرہ کے موقع پر موٹروے حکام کی جانب سے مختلف مقامات پر بچوں میں پھول اور سویٹس بھی پیش کی گئی ، حکام کے مطابق پروگرام کا مقصد اس دن کی اہمیت کو اجاگرکرنے کاہے کہ موٹروے پولیس ہر وقت عوام کی خدمت کیلئے تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :