ڈیرہ اسماعیل خان میں واقع آئل ایڈ گیس کمپنی پر دہشت گردوں نے حملہ کر کے کمپنی کے 9 ملازمین کو اغوا کر لیا

ہفتہ 26 نومبر 2016 17:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں واقع آئل ایڈ گیس کمپنی پر دہشت گردوں نے حملہ کر کے کمپنی کے 9 ملازمین کو اغوا کر لیا جن میں لیوی اہلکار بھی شامل ہیں ۔جنوبی وزیرستان کی سرحد پر واقع کمپنی پر ہونے والے حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ہے جنہوں نے پورے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے اغوا کئے جانے والوں نوملازمین میں تین لیوی اہلکار بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق مبینہ دہشت گردوں نے کمپنی میں گھس کر شدید فائرنگ کی حملہ آو لیویز اہلکاروں کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے، ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز اور پولیٹیکل انتظامیہ کی بھاری نفری علاقے کی طرف روانہ کردی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر ڈی آئی خان معتصم بلاللہ نے ائل اینڈ گیس کمپنی پر دہشت گرد حملے کی تصدیق کردی اور کہا ہے کہ سکیورٹی اہلکار اور پولیٹیکل انتظامیہ علاقے میں پہنچ چکی ہے، ڈپٹی کمشنر کے مطابق آئل اینڈ گیس کمپنی جنوبی وزیرستان اور ایف آر ڈی آئی خان کے سنگم پر واقع ہے مگر علاقے میں مواصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے رابطوں میں مشکلات ہیں، ڈپٹی کمشنر کے مطابق جائے وقوعہ پر موجود اہلکاروں سے رابطے کے بعد ہی اصل صورتحال کا اندازہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :