پشاور میں دوروزہ مصوری کی رنگا رنگ نمائش شروع ہوگئی

ہفتہ 26 نومبر 2016 17:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) پشاور میں دوروزہ مصوری کی رنگا رنگ نمائش شروع ہوگئی پشاورکے خانہ فرہنگ ایران میں دوروزہ آرٹ ایگزبیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی مصوروں کے خوبصورت فن پارے پیش کئے گئے رنگا رنگ فن پاروں میں پنسل ورک ،آئل پینٹنگ اور واٹر کلر کے نت نئے اور خوبصورت پینٹنگ لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے دوروزہ نمائش میں کثیر تعداد میں فن پارے رکھے گئے تھے دوروزہ نمائش کا مقصد صوبے میں پینٹنگ آرٹ کو فروغ دینا ہے نمائش کی مہمان خصوصی رکن خیبرپختونخوا اسمبلی زرین ضیا تھی اس موقع پر ان کا کہناتھا کہ صوبائی حکومت صوبے میں فنون لطیفہ کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے نمائش میں شامل لوگوں کا کہناتھا کہ اس قسم کے پروگراموں کے انعقاد سے صوبے کے مصوروں کی خوصلہ افزائی ہوسکے گئی

متعلقہ عنوان :