توانائی کے شعبے کا گردشی قرضہ دوبارہ 328ارب تک پہنچنا حکومت کی نااہلی اور نا کامی کی کھلی مثال ہے‘ یاسمین راشد

موجودہ حکومت نے اقتدار میں آنے کے فوری بعد گردشی قرضے کی مد میں 500ارب کی ادائیگیاں کر کے اپنے چمچوںکو نوازا

ہفتہ 26 نومبر 2016 17:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یا سمین راشد نے کہا ہے کہ 500 ارب کے گردشی قرضے اتارنے کے بعد توانائی کے شعبے کا گردشی قرضہ دوبارہ 328ارب تک پہنچنا حکومت کی نااہلی اور نا کامی کی کھلی مثال ہے ،موجودہ حکومت نے اقتدار میں آنے کے فوری بعد گردشی قرضے کی مد میں 500ارب کی ادائیگیاں کر کے اپنے چمچوںکو نوازا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ڈنگ ٹپائو پالیسی پر عمل پیرا ہے، نندی پور جون سے بند پڑا ہے ،نپیرا حکومت سے نند ی پور بند ہونے کے حوالے سے بار بار سوال پوچھ رہا ہے ،حکومت بجلی اور گیس کا بحران حل کر نے میں بُر ی طرح ناکام ہو چکی ہے ، 100 سے زائد صنعتی یونٹ بند ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں مزدور بے روزگار ہو چکے ہیں۔شریف برادارن کے ناکام پالیسیوں کی وجہ صنعتی شبعے کا بیڑا غرق کر دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کرپشن کے نئے عالمی ریکارڈ قائم کیے ہیں، اب پھر قوم کو 328ارب روپے کا ٹیکہ لگانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ ملک و قوم کی دولت لوٹنے والوں لیٹرے حکمران جلد جیل کے اند ر ہو ں گے و ر ان سے پائی پائی وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :