وزیر دفاع خواجہ آصف کے بھانجے کی میت کل دبئی سے پاکستان لائی جائیگی

ہفتہ 26 نومبر 2016 17:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے بھانجے فہد رسول بٹ کی میت کل ( اتوار) دبئی سے وطن واپس لائی جائے گی ۔فہد رسول بٹ دبئی میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے ۔