20ڈاکٹروں کو گریڈ 19سے اگلے گریڈ میں ترقی دیدی گئی ، نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 26 نومبر 2016 17:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء)20ڈاکٹروں کو گریڈ 19سے اگلے گریڈ میں ترقی دے کر باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا ۔ گزشتہ روز چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید کی زیر صدارت اجلاس میں اس کی منظوری دی گئی ۔

(جاری ہے)

جن ڈاکٹروں کو گریڈ میں ترقی دی گئی ہے ان میں ڈاکٹرذوحجہ ظہیر،ڈاکٹر شہناز فارما کولوجی،ڈاکٹر فرحانہ مظفر شعبہ ڈرمالوجی ،ڈاکٹر خالد وحید ،ڈاکٹر شاہد حمید،ڈاکٹر شاہد امین،ڈاکٹر ایوب، ڈاکٹر انجم جلال ،ڈاکٹر آفتاب حبیب،ڈاکٹرطیب پاشا، ڈاکٹر ناصر محمود،ڈاکٹر فیاض، ڈاکٹر عامر حسین،ڈاکٹر مسعود، ڈاکٹر اکمل شریف، ڈاکٹر منیر اظہر ، ڈاکٹر عارف تارڑ اوردیگر شامل ہیں۔