عزیز آباد سے ملنے والا اسلحہ غیرملکی نکلا ،فرانزک رپورٹ پولیس کو موصول

پولیس کابرآمد ہونے والے اسلحہ سے متعلق بیرون ملک اسلحہ بنانے والی کمپنی سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 26 نومبر 2016 17:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) کراچی کے علاقے عزیز آباد میں نائن زیرو کے قریب مکان سے ملنے والے اسلحہ کی فرانزک رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق کلاشنکوف سمیت دیگر اسلحہ غیرملکی ہے۔ اس قسم کا اسلحہ پاکستان میں نہیں بنایا جاتا ہے۔ واٹر ٹینک سے ملنے والا تمام اسلحہ بیرون ملک سے پاکستان منگوایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فرانزک رپورٹ موصول ہونے کے بعد پولیس نے برآمد ہونے والے اسلحہ سے متعلق بیرون ملک اسلحہ بنانے والی کمپنی سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے عزیز آباد سے ملنے والے اسلحہ کے حوالے سے کسٹم حکام سے بھی رابطہ کر لیا ہے۔ سندھ پولیس خط کے ذریعے اسلحہ کی پاکستان برآمدگی سے متعلق تفصیلات طلب کریگی ذرائع کے مطابق عزیز آباد سے ملنے والے اسلحہ میں صرف6 جی تھری گنیں پاکستان کی نکلی ہیں۔

متعلقہ عنوان :