اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کااسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے استعفے کا مطالبہ ‘30نومبر کو احتجاج کی دھمکی

ہفتہ 26 نومبر 2016 17:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 نومبر2016ء) اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس انور کاسی کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے 30نومبر کو احتجاج کی دھمکی دی ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس ہوا۔۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس انور خان کاسی سے اپنے بھائی کو گریڈ 19میں غیرقانونی طور پر بھرتی کرنے اور کرپشن پر استعفے کا مطالبہ کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سیدطیب شاہ نے کہا کہ اگر چیف جسٹس نے ہمارا مطالبہ نہ مانا تو وہ 30نومبر کو سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کریں گے۔ دوسری جانب جنرل سیکرٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن وقاص ملک نے میڈیا کو بتایا کہ اجلاس میں چیف جسٹس کے استعفے اور کارروائی سے متعلق دو قرار دادیں بھی منظور کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :