اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے 2 ماہ کیلئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

شرح سود پانچ عشاریہ سات پانچ فیصد کی شرح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

ہفتہ 26 نومبر 2016 17:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 نومبر2016ء) اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے 2 ماہ کیلئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ‘شرح سود پانچ عشاریہ سات پانچ فیصد کی شرح پر برقرار رکھی ہے۔تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بنک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

نئی مانیٹری پالیسی میں عالمی منڈیوں اور تجارت کی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر شرح سود پانچ عشاریہ سات پانچ فیصد کی شرح برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئی زری پالیسی کا اعلان آئندہ دو ماہ کیلئے کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بنک کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ تیل کی عالمی قیمت مہنگائی کو متاثر کرسکتی ہے تاہم زرمبادلہ کے ذخائر قائم رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :