نویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس ڈیڑھ سال بعد پیر کو طلب کرلیا گیا‘وزیر خزانہ اسحٰق ڈار اجلاس کی صدارت کریں گے

اجلاس میں این ایف سی کے چاروں ورکنگ گروپس کی رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا

ہفتہ 26 نومبر 2016 17:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 نومبر2016ء) نویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس ڈیڑھ سال بعد پیر کو طلب کرلیا گیا ‘وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کمیشن اجلاس کی صدارت کریں گے‘اجلاس میں این ایف سی کے چاروں ورکنگ گروپس کی رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق آخر کار ڈیڑھ سال بعد حکومت کو نویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کر ہی لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

قومی مالیاتی کمیشن اجلاس کی صدارت وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کریں گے۔ اجلاس میں صوبائی وزرا خزانہ اور نامزد نمائندے شریک ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں این ایف سی کے چاروں ورکنگ گروپس کی رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا۔ خیبر پختونخوا کے وزیرخزانہ نے اجلاس کا ایجنڈا نہ ملنے پر اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں کے پی کے کی نمائندگی پروفیسر ابراہیم اور سیکرٹری خزانہ کریں گے۔ اس سے قبل نویں این ایف سی کا آخری اجلاس گزشتہ سال اپریل میں ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :