مولانا فضل الر حمن کو ڈاکٹرز نے ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا‘‘ سوموار سے باقاعدہ سیاسی سر گر میاں شر وع کرینگے

پیپلزپارٹی کے شر یک چیئر مین آصف علی زرداری نے ٹیلی فونک رابطہ کر کے مولانا فضل الر حمن کی خیر یت دریافت کی ہے ‘تر جمان جے یوآئی (ف) جمہو ریت مضبوط ہو رہی ہے احتجاج اور دھر نے والوں کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں‘ملک دشمن قوتوں کو ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا ‘مولانا فضل الر حمن کی گفتگو

ہفتہ 26 نومبر 2016 17:26

مولانا فضل الر حمن کو ڈاکٹرز نے ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا‘‘ سوموار سے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 نومبر2016ء) جے یوآئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الر حمن کو ڈاکٹرز نے ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا‘مولانا فضل الر حمن سوموار سے باقاعدہ سیاسی سر گر میاں شر وع کر یں گے جبکہ پیپلزپارٹی کے شر یک چیئر مین آصف علی زرداری نے ٹیلی فونک رابطہ کر کے مولانا فضل الر حمن کی خیر یت دریافت کی اور انکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جے یوآئی (ف) کے تر جمان مولانا امجد خان کے مطابق مولانا فضل الر حمن کے تمام ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں جسکے بعد ڈاکٹرز نے انکو گھر جانے کی اجازت دیدی ہے جبکہ پیپلزپارٹی کے شر یک چیئر مین آصف علی زرداری نے ٹیلی فونک رابطہ کر کے مولانا فضل الر حمن کی خیر یت دریافت کی ہے جبکہ دوسری طرف ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد پارٹی راہنمائوں سے گفتگو میں مولانا فضل الر حمن نے کہا ملک میں جمہو ریت مضبوط ہو رہی ہے احتجاج اور دھر نے والوں کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں جے یوآئی (ف) ملک اور قوم کی بہتر ی کیلئے ہر سطح پر اپنا کردار ادا کر تی رہی ہوں گی اور ملک دشمن قوتوں کو ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا ۔

متعلقہ عنوان :