Live Updates

الزام تراشی کرنیوالوں کو ناکامی ہوگی،چوردروازے تلاش کرنیوالے کبھی وزیراعظم نہیں بن سکیں گے، نعیم الحق کا بیان اعتراف ہے کہ وزیراعظم نے منصب کے تقاضے پورے کیے ،موٹروے کی تعمیر،ایٹمی دھماکہ،اقتصادی راہداری منصوبہ کسی انقلاب سے کم نہیں،نوازشریف حکومت کے علاوہ کسی نے ایسے انقلابی اقدامات کیوں نہیں کیے،ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو عوام نے مسترد کردیا

وزیرمملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق کے بیان پر ردعمل

ہفتہ 26 نومبر 2016 17:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 نومبر2016ء) وزیرمملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نعیم الحق کا بیان اعتراف ہے کہ وزیراعظم نے منصب کے تقاضے پورے کیے ،موٹروے کی تعمیر،ایٹمی دھماکہ،اقتصادی راہداری منصوبہ کسی انقلاب سے کم نہیں،نوازشریف حکومت کے علاوہ کسی نے ایسے انقلابی اقدامات کیوں نہیں کیے،ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو عوام نے مسترد کردیا ہے،ملک ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا،الزام تراشی کرنیوالوں کو ناکامی ہوگی،چوردروازے تلاش کرنیوالے کبھی وزیراعظم نہیں بن سکیں گے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نعیم الحق کے بیان کا ردعمل میں وزیرمملکت نے کہا کہ تحریک انصاف بتائے صوبائی حکومت میں اپنی ذمہ داریاں نبھارہی ہی ،تحریک انصاف کی صوبائی حکومت عوامی مینڈنٹ کے احترام کی مرہون منت ہے،محمد نوازشریف عوام کے ووٹ سے وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں،عوام محمد نوازشریف کے ترقیاتی ایجنڈے کی بھرپور تائید کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تعلیم ،صحت،انفراسٹرکچر اور توانائی منصوبے عوامی خدمت کی دلیل ہیں۔وزیراعظم محمد نوازشریف نے ہمیشہ ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کا ایجنڈا آگے بڑھایا ہے،نعیم الحق کا بیان اعتراف ہے کہ وزیراعظم نے منصب کے تقاضے پورے کیے ہیں۔(خ م)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات