شیخ رشید کی سیاست مفادات پرمبنی ہے ،شمس الرحمن سواتی

ہفتہ 26 نومبر 2016 17:13

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2016ء) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رکن شوریٰ و امیر ضلع راولپنڈی رورل شمس الرحمن سواتی نے کہاہے کہ شیخ رشید کی سیاست مفادات پرمبنی ہے ، ،وزارت کی ہوس نے انھیں بے چین کررکھاہے ۔

(جاری ہے)

رہنما جماعت اسلامی نے کہاکہ96ء میں جماعت اسلامی کے دھرنے سمیت ہرمہم میں قیادت کارکن کے شانہ بشانہ ہوتی ہے،5منٹ کیلئے کسی چوک میں نمودارہونے والے مداری اور نجومی عوامی خدمت کی بجائے اقتدارکیلئے اپنا سب کچھ قربان کردیتے ہیں اورخواہشات کی تکمیل نہ ہونے پر اپنا اصل چہرہ بے نقاب کردیتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :