نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپیئن شپ ،پہلے رائونڈ میں پاک آرمی کے سائیکلسٹ کی جیت

ہفتہ 26 نومبر 2016 17:13

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2016ء) دوسری نیشنل روڈ سائیکلنگ سینیئر اور جونیئر سائیکلنگ چیمپیئن شپ کا پہلا رائونڈ پاکستان آرمی کے سائیکلسٹ نے جیت لیا ․ دو روزہ چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے آئے ہوئے سائیکلسٹس نے بھرپور حصہ لیا ․ مختلف کٹیگریز کے مقابلوںمیں پنجاب, خیبر پختونخواہ , بلوچستان اور سندھ کے سائیکلسٹس کے علاوہ پاکستان آرمی , واپڈا , ایس جی این سی اورہائیر ایجوکیشن کمیشن نے حصہ لیا ․ 60 کلو میٹر پوائنٹ ریس ,ٹیم ٹائم ٹرائل 70 کلومیٹر اور انفرادی ٹرائل 40 کلومیٹر ریس کا انعقاد کیا گیا ․ شہزادہ بٹ , چیئرمین پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ , سید اظہر علی شاہ , سیکرٹری جنرل پاکستان سائیکلسٹ فیڈریشن ,نثار احمد صدر خیبر پختونخواہ سائیکلسٹس ایسوسی ایشن اور ویٹرن سائیکلسٹس ملک وسیم نے شرکت کی ․ ضلعی آفیسر بہبود آبادی راولپنڈی شیریں سخن , ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سپورٹس راولپنڈی ظہیر بابر , تحصیل آفیسر سپورٹس راولپنڈی اظہر محمود نے اس ریس کے کامیاب انعقاد میں اہم کردار ادا کیا ․ ابتدائی رائونڈ میں پاکستان آرمی کے سائیکلسٹ نے اول پوزیشن حاصل کر لی۔

متعلقہ عنوان :