نئے آرمی چیف کااعلان ایک دودن میں ہوجائیگا۔سینیٹرمشاہداللہ

جنرل راحیل شریف نے سنہری دورگزارا،آرمی چیف کی تعیناتی کاطریقہ کارآئین میں موجودہے۔مرکزی رہنماء (ن)لیگ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 26 نومبر 2016 17:00

نئے آرمی چیف کااعلان ایک دودن میں ہوجائیگا۔سینیٹرمشاہداللہ

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26نومبر2016ء) :مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ونشریات سینیٹرمشاہداللہ خان نے کہاہے کہ نئے آرمی چیف کااعلان ایک دودن میں ہوجائیگا،جنرل راحیل شریف نے سنہری دورگزارا،آرمی چیف کی تعیناتی کاطریقہ کارآئین میں موجودہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب جاری ہے اس میں بے پناہ کامیابیاں ملی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جہانگیربدرایک منجھے ہوئے سیاستدان تھے۔جہانگیربدرکی سیاسی جدوجہدپرکتاب لکھی جاسکتی ہے۔