سندھ مانٹین فلم فیسٹیول شروع تین روز میں 40 فلموں کی نمائش ہو گی

ہفتہ 26 نومبر 2016 16:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) پہلے سندھ مائونٹین فلم فیسٹیول کا کراچی میں آغاز ہو گیاہے۔ تین روزہ فلمی میلے میں سندھ کی ثقافت پر مبنی چالیس سے زائدفلموں کی نمائش کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پہلے سندھ مائونٹین فلم فیسٹیول کاباقاعدہ آغاز صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید ناصرحسین شاہ نے کراچی میں کر دیاہے۔

(جاری ہے)

تین روزہ فیسٹیول کے پہلے دن کیرتھر نیشنل پارک پر دستاویزی فلم دکھائی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ثقافت سید سردار شاہ نے کہا کہ فلم فیسٹیول کا مقصد صوبے کی زرخیز ثقافت اور مہمان نوازی کو اجاگر کرنا ہے۔ پہلی بار سندھ کے پہاڑوں پر مبنی فلموں کی نمائش ہو رہی ہے۔ کراچی کے رہنے والے جب فلم فیسٹیول میں سندھ کے بارے میں دستاویزی فلمیں دیکھیں گے تو سندھ گھومنے ضرور جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :