کراچی میں جعلی ڈی آئی جی بن کر لاکھوں روپے بٹورنے والا پولیس اہلکار قانون کی گرفت میں آگیا

ہفتہ 26 نومبر 2016 16:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) کراچی میں جعلی ڈی آئی جی بن کر لاکھوں روپے بٹورنے والا پولیس اہلکار قانون کی گرفت میں آگیا۔عدالت نے تین دن کے عدالتی ریمانڈپرپولیس کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

اسپیشل برانچ کا حاضر سروس اہلکار کچھ اسپیشل کام کرنے لگا تھا، مذکورہ اہلکار پولیس میں نوکری کا جھانسا دے کر شہریوں سے لاکھوں روپے ہتھیا چکا ہے۔گزشتہ روز گرفتار کیے گئے ملزم زکریا کو ہفتہ کے روز عدالت میں پیش کیا گیا، جعلی ڈی آئی جی اب تین دن کے جسمانی ریمانڈ کے دوران پولیس کی اصل تفتیش کا سامنا کرے گا۔

متعلقہ عنوان :