اظفر رحمن کا نیا ڈرامہ کالے جادو پر مبنی ہوگا

ہفتہ 26 نومبر 2016 16:48

اظفر رحمن کا نیا ڈرامہ کالے جادو پر مبنی ہوگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء)پاکستانی اداکار اظفر رحمٰن بہت جلد 'نظر بد' نامی ڈرامے میں جلوہ گر ہوں گے، جس کی کہانی کالے جادو پر مبنی ہے۔ اظفر رحمٰن کا کہنا تھا کہ 'یہ ایک رومانوی کہانی ہے، تاہم کالے جادو کی وجہ سے باقی ڈراموں سے مختلف ہے، ایسا پہلی بار ہورہا ہے جب میں کچھ الگ کرنے جارہا ہوں، کچھ ایسا جو میری شخصیت کے برعکس ہی'۔

اداکار نے مزید کہا 'میرے خیال سے کالاجادو ایک ایسا موضوع ہے جس کے بارے میں لوگوں کو معلوم ہونا چاہیے، مجھے امید ہے لوگوں کو اس ڈرامے کو دیکھ کر مزہ آئے گا، لیکن اس سے کالے جادو سے بچنے کا اندازہ بھی ہوگا، اس میں ڈر کا پہلو بھی شامل ہے، جس کے لیے شائقین کو تیار رہنا چاہیی'۔ڈرامہ 'نظر بد' کی کاسٹ میں اظفر رحمٰن کے علاوہ سارہ خان، سکینہ سموں، وسیم عباس، فضیلہ قاضی، علی عباس اور قوی خان سمیت کئی اداکار شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اظفر رحمٰن نے مزید بتایا کہ وہ ڈرامہ 'نظر بد' کے علاوہ اداکارہ سوہائے علی ابڑو کے ساتھ ایک ڈرامے اور دو فیچر فلموں پر بھی جلد کام شروع کریں گے۔اس حوالے سے اظفر رحمٰن نے کہا کہ شائقین کو ان کے گزشتہ ڈرامے 'تمہاری نتاشا' میں سوہائے علی ابڑو اور ان کی جوڑی پسند آئی تھی، نئے ڈرامے کی کہانی بھی ایک لو اسٹوری ہے، تاہم فلموں کے بارے میں وہ کچھ نہیں بتا سکتے۔۔