کوئٹہ، موٹرسائیکل بارودی سرنگ کیساتھ ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

ہفتہ 26 نومبر 2016 16:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء) بلوچستان کے علاقے فلیجی میں موٹرسائیکل بارودی سرنگ کے ساتھ ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز نصیرآباد کے علاقے تھانہ فلیجی کی حدود میں 2 افراد موٹرسائیکل پر جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے تخریب کاری کیلئے راستے میں بچھائی جانیوالی بارودی سرنگ کے ساتھ موٹرسائیکل ٹکرانے سے وہ زور دار دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں حفیظ اللہ موقع پرجاں بحق جبکہ تنگا خانگیہ شدید زخمی ہو گیا لاش اور زخمی کو بختیار آباد ہسپتال منتقل کر دیا گیا لاش ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کا رروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :