بلوچستان میں پولیو سے بچائو کی3 روزہ مہم شروع

931ٹیموں کیلئے 1582 پولیس اہلکار سیکورٹی پر مامور ہوں گے

ہفتہ 26 نومبر 2016 16:42

بلوچستان میں پولیو سے بچائو کی3 روزہ مہم شروع
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء) بلوچستان میں پولیو سے بچائو کی3 روزہ مہم شروع ہو گئی 931ٹیموں کیلئے 1582 پولیس اہلکار سیکورٹی کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں گزشتہ روز بلوچستان میں پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کیلئے حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے فول پروف انتظامات کے بعد پولیو مہم شروع ہو گئی ڈیرہ بگٹی میں39 قلعہ سیف اللہ30 جعفرآباد273 نصیر آباد307 پشین14 ژوب36 صحبت پور126 قلعہ عبداللہ5 جھل مگسی25 خضدار112 ٹیمیں5 سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلا رہی ہے حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے ضلع کوئٹہ میں پولیس موبائل ٹیمیں سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :