مودی کے یار بھارت کی دھمکیوں کا جواب نہیںدیں گے، قمر زمان کائرہ

ْہم بھارت کا انا طبقہ بند کر دیں گے ،پنجاب ڈرامے بازوں کا نہیں بھٹو کا ہے،صدر پی پی پنجاب

ہفتہ 26 نومبر 2016 16:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء) پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ نے کہا ہے کہ مودی کے یار دھمکیوں کا جواب نہیں دیں گے۔ مودی سن لو تم پانی کا قطرہ قطرہ کیسے بند کرسکتے ہو ہم تمہارا اناطقہ بند کردیں گے۔ پنجاب ڈرامے بازوںکا نہیں شہید ذوالفقار علی بھٹو کا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہدرہ میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں سے خطاب میں کیا۔

قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ جیالے اپنے اقئد کا پیغام قریہ قریہ کوچہ کوچہ پھیلائیں۔

(جاری ہے)

ہماری جدوجہد دہشت گردی، اقربا پروری کرپشن کے خلاف جاری رہے گی۔ انہوںنے کہاکہ30نومبر کو پیپلزپارٹی کا یوم تاسیس بلاول ہائوس میں منایا جائے گا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بلاول ہائوس کے دروازے جیالوں کے لئے کھلے رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ لہٰذا تمام جیالے جوق درجوق یوم تاسیس میں شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج نریندر پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے سن لو مودی مسلم لیگ(ن) والے کچھ نہیں کرسکتے یہ تمہار یار ہونگے لیکن اس پر ہم چپ نہیں رہیں گے اور منہ توڑ جواب دیں گے