کور کمانڈر پشاور کا مہمند ایجنسی غنئی کا دورہ ،زخمیوں کی عیادت کی

ہفتہ 26 نومبر 2016 16:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء) کورکمانڈر پشاور جنرل ہدایت الرحمان کو مہمند ایجنسی غلنئی کا دورہ زخمیوں کی عیادت کی اور ایف سی کے جوانوں کو موثر اور فوری کارروائی پر مبارکباد، دہشتگردوں کے حملے میں 2ایف سی اہلکار شہید اور 4خودکش بمبار ہلاک، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز پشاور کے کورکمانڈر لیفٹننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے مہمند ایجنسی غلنئی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر ایف سی کے جوانوں کو مبارکباد دی اور ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جوانوں کی فوری اور موثر کاروائی سے بڑی تعداد میں قیمتی جانیں محفوظ رہیں،انہوں نے ایف سی جوانوں کی کاوش کو سراہا اور سی ایم ایچ میں زخمی اہلکاروں کی عیادت بھی کی،حملے میں2ایف سی جوان شہید اور 15زخمی ہو گئے تھے جبکہ 4خودکش بمبار ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :