جنرل راحیل شریف کی ملک وقوم کی بقاء وسالمیت اور استحکام کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،برجیس طاہر

ہفتہ 26 نومبر 2016 16:40

جنرل راحیل شریف کی ملک وقوم کی بقاء وسالمیت اور استحکام کے لئے خدمات ..
سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء) سانگلہ ہل وفاقی وزیر امورکشمیر چوہدری بر جیس طاہر نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف چیف آف پاک آرمی کی ملک وقوم کی بقاء وثا لمیت اور استحکام کے لئے تایخی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان کی قیادت میں دہشت گردی اور دہشت گردو ں کے خاتمہ کے لئے چلائی جانے والی مہم اور خاص کر آپریشن ضرب عضب جیسے اقدامات پر پوری قوم کو فخر ہے اور قوم پریشان نہ ہو وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نئے پاک آرمی چیف کی نامزدگی 100فیصد میرٹ پر کریں گے وہ سانگلہ ہل کے نزدیک چک نمبر40ہمراج پورہ میں سوئی گیس کی فراہمی کا افتتاح کرتے وقت خطاب کر رہے تھاچوہدری بر جیس طاہر نے مزید کہا کہ آئندہ بلدیاتی اداروں کے سر براہوں کے انتخاب کے موقع پر سانگلہ ہل اور ضلع ننکا نہ میں عوامی توقعات پورا اترنے والے امید واروں کی نامزدگی کی جائے گی انشاء اللہ تعالیٰ بلدیاتی اداروں میں آنے پیسے کو علاقہ کی ترقی اور عوام کے فلاحی منصوبوں پر خرچ کیا جا ئے گا انہوں نے مزید کہا کہ سانگلہ ہل موٹر وے انٹرچینج کے بقایا تعمیر ومرمت کے کا م کو جلد مکمل کر لیا جائے گا تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنانہ کرنا پڑے

متعلقہ عنوان :