چین کے صوبہ کاشغر کے وفود گلگت بلتستان کے دورے کے لئے سوست گوجال پہنچ گئے

ہفتہ 26 نومبر 2016 16:31

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2016ء) چین کے صوبہ کاشغر کے مختلف محکموں کے وفود گلگت بلتستان کے دورے کے لیے پاک چین سرحدی ٹاون سوست گوجال پہنچ گئے ہیں ۔پاک چین سرحدی ٹاون سوست میں ضلع ہنزہ کے اسسٹنٹ کمشنر شہریار خان نے استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

چین سے آئے ہوئے وفود گلگت بلتستان حکومت اور ہوم ڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان اور دوسرے محکموں سے ملاقات کرینگے ۔ چین سے آئے ہوئے وفود کو سوست میں ضلعی انتظامہ محکمہ پولیس اور کسٹم انتظامہ نے اپنے محکموں کے بارے میں بریفنگ دی۔ چین سے آئے ہوئے وفود کل سینٹرل ہنزہ میں سیاحتی مقامات کا دورہ کرینگے اور ضلعی انتظامہ سے ملاقات کرینگے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :