گلگت بلتستان حکومت عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے‘ڈاکٹر محمد اقبال

ہفتہ 26 نومبر 2016 16:31

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2016ء) گلگت بلتستان کے صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کوصحت کی بہتر سہولیات کی فراہمیکے لئے کوشاں ہے۔ عوام کی صحت بہتر ہو گی تو معاشرے ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔ خطے میں امن قائم ہو گا۔ دینور میں صحت کارڈ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ صحت خدا کی طرف سے ایک عظیم نعمت ہے۔

عوام کی صحت کو بہتر بنانے میں حکومت کی کارکردگی تسلی بخش ہے۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان کے ہسپتالوں میں جدید مشینری فراہم کی ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام کو ملک کے دیگر علاقوں میں جانے کی ضرورت نہیں ہے اب عوام کو اُن کے گھر کی دیلز پر بہتر صحت کی سہولیات فراہم ہو گی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی محنت سے عوام کا معیار زندگی بلند ہو گیا ہے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر گلگت بلتستان کونسل ارمان شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں عوام کو اُن کی بنیادی سہولت فراہم کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ حلقہ 3میں عوام کو اُن کا بنیادی حق اُن کے گھر کی دیلیز پر فراہم کیا ہے۔ عوام نے جس طرح پاکستان مسلم لیگ (ن) پر اعتبار کیا ہے پاکستان مسلم لیگ(ن) نے بھی اسی لحاظ سے عوام کو سہولیات فراہم کی ہیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر تعمیرات اور ممبر جی بی کونسل نے دینور میں 244مستحق افراد میں صحت کارڈز تقسیم کئے۔