گاڑیوں کوریس لگاتے ہوئے حادثہ،2افرادجاں بحق،6زخمی ہوگئے۔ریسکیوذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 26 نومبر 2016 16:19

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26نومبر2016ء) :صوبائی دارلحکومت میں ریس لگاتے ہوئے دوگاڑیوں کوحادثہ پیش آگیا،حادثے میں 2افرادجاں بحق جبکہ 6زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیوذرائع کے مطابق دوگاڑیوں میں سوارڈرائیوروں نے ریس لگائی،جس کے نتیجہ میں ایک گاڑی فٹ پاتھ پرچڑھ گئی جبکہ دوسری گاڑی ایک شہری سے ٹکراگئی۔فٹ پاتھ پرگاڑی کی ٹکرسے اسٹامپ فروش اور ساتھی جاں بحق ہوگیا۔ریسکیواہلکاروں نے مزیدبتایا کہ حادثے میں 6افرادزخمی بھی ہوئے ہیں جن کوہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :