Live Updates

پی ٹی آئی کا خیبر پختوانخواہ میں صحت ‘ تعلیم کے شعبوںکی کامیابیوں کو پنجاب میں نمایاں کرنے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ پرویز خٹک صحت ‘ تعلیم کے شعبوںمیں اصلاحات کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں شرکت کرینگے

ہفتہ 26 نومبر 2016 16:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) تحریک انصاف خیبر پختوانخواہ میں صحت اور تعلیم کے شعبوںمیں کی جانے والی اصلاحات کو پنجاب کی عوام میں نمایاں کرنے کیلئے تقریبات کا انعقاد کرے گی ۔

(جاری ہے)

پروفیشنل فورم صحت اور تعلیم کے زیراہتمام کل ( اتوار) دوپہردوبجے مقامی ہوٹل میںخیبر پختوانخواہ حکومت کی صحت اوتعلیم کے شعبوں میں اصلاحات کے حوالے سے سیمینار ہوگا جس میں خیبرپختونخواہ کے وزیراعلی پرویز خٹک خصوصی طو رپر شرکت کریں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات