ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ،ْالزام تراشی کرنیوالوں کو ناکامی ہوگی ،ْمریم اورنگزیب

نوازشریف عوام کے ووٹ سے وزیراعظم منتخب ہوئے ،ْ چوردروازے تلاش کر نیوالے کبھی وزیر اعظم نہیں بن سکیں گے ،ْ وزیر اطلاعات کا بیان

ہفتہ 26 نومبر 2016 16:29

ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ،ْالزام تراشی کرنیوالوں کو ناکامی ہوگی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ،ْالزام تراشی کرنیوالوں کو ناکامی ہوگی ،ْنوازشریف عوام کے ووٹ سے وزیراعظم منتخب ہوئے ،ْ چوردروازے تلاش کر نیوالے کبھی وزیر اعظم نہیں بن سکیں گے ۔ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ نوازشریف حکومت کے علاوہ کسی نے ایسانقلابی اقدامات کیوں نہیں کیی مریم اورنگزیب نے کہا کہ تعلیم ،صحت ،انفرسٹرکچراورتوانائی منصوبیعوامی خدمت کی دلیل ہیں۔

وزیرمملکت اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے ہمیشہ ملک وقوم کی تعمیر وترقی کا ایجنڈا آگے بڑھایا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو عوام نے مسترد کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ملک ترقی کی راہ پرگامزن رہے گا،الزام تراشی کرنیوالوں کو ناکامی ہوگی۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ نعیم الحق کا بیان اعتراف ہے کہ وزیراعظم نے منصب کے تقاضے پورے کیے انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف بتائے صوبائی حکومت میں اپنی ذمہ داریاں نبھارہی ہی انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت عوامی مینڈیٹ کے احترام کی مرہون منت ہے۔

وزیرمملکت اطلاعات نے کہاکہ عوام محمدنوازشریف کے ترقیاتی ایجنڈے کی بھرپورتائیدکررہے ہیںمریم اورنگزیب نے کہاکہ محمد نوازشریف عوام کے ووٹ سے وزیراعظم منتخب ہوئے ہیںانہوںنے کہاکہ چوردروازے تلاش کرنیوالے کبھی وزیراعظم نہیں بن سکیں گے۔