آصف زرداری کا مولانا فضل الرحمن کوفون، خیریت دریافت کی

دونوں رہنمائوں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال امید ہے سربراہ جے یوآئی جلد صحت یاب ہو کر ملکی سیاست میں اپنا متحرک کردار ادا کرتے رہیں گے، زرداری

ہفتہ 26 نومبر 2016 16:26

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء) پیپلز پارٹی کی شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے جے یوآئی (ف) کے سربراہ کوفون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور ان کی خیریت دریافت کی ، اس موقع پر آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمن کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ جے یو آئی کے سربراہ ملکی سیاست میں اپنا متحرک کردار ادا کرتے رہیں گے ،دونوں رہنمائوں کے درمیان پانچ منٹ تک بات چیت ہوئی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے خیریت دریافت کرنے پر آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کیا۔