افغانستان ، سکیورٹی فورسز کا آپریشن کلین اپ ، 5 داعش باغی ہلاک ، 4 زخمی

ہفتہ 26 نومبر 2016 16:24

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کلین اپ کے نتیجے میں پانچ داعش باغی ہلاک جبکہ چار زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صوبائی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ ننگرہار کے مختلف علاقوں میں آپریشن کلین اپ کیا گیا جس کے نتیجے میں ضلع واگام میں پانچ داعش باغی ہلاک جبکہ چار زخمی ہو گئے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران ایک خاتون سمیت دو شہریوں کو رہا بھی کیا گیا ہے جبکہ بھاری مقدار میں ہتھیار بھی قبضے میں لئے گئے ہیں آپریشن کے دوران متعدد بارودی سرنگوں کو بھی ناکارہ بنایا گیا ہے ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :