کراچی، ٹریفک حادثہ میں2 افراد جاں بحق ہوگئے

ہفتہ 26 نومبر 2016 16:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء) ہفتہ کی صبح بوٹ بیسن اورایئرپورٹ میں ٹریفک حادثہ 2افرادجاں بحق ایک زخمی تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح بوٹ بیسن کے علاقے شون سرکل سینٹرکے قریب نامعلوم تیزرفتارگاڑی نے 28سالہ عبدالرحیم ولد اکرم کوٹکرمارکرجاں بحق کردیا۔

(جاری ہے)

اورڈرئیورگاڑی سمیت فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے نعش کوتحویل میں لے کرضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیاپولیس نے بتایاکہ متوفی اعظم ٹائون کارہائشی بتایاجاتاہے ادھرایئرپورٹ شاہراہ فیصل پر2موٹرسائیکل آپس میں ٹکرانے سے 30سالہ نامعلوم شخص ہلاک ہوگیا۔جبکہ کاوش نامی شخص زخمی ہوا۔جس کوطبی امدادکیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا۔