کراچی،پولیس کی کارروائی ،ٹارگٹ کلر سمیت3 ملزمان گرفتار،اسلحہ اور منشیات برآمد

ہفتہ 26 نومبر 2016 16:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء) ہفتہ کی صبح پیرآباداورجوہرآبادمیںپولیس کی کارروائی مقابلہ ٹارگٹ کلرسمیت 3ملزمان گرفتارایک کلوچرس اسلحہ اوردیگرسامان برآمدتفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح پیرآبادکے علاقے اورنگی ٹائون میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹارگٹ کلرخادم حسین کوگرفتارکرکے ایک کلوچرس اوراسلحہ برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

ملزم نے دوران تفتیش بتایاکہ وحیدنامی شخص کواورنگی ٹائون میں قتل کیاتھا۔ادھرجوہرآبادپولیس نے مقابلے کے بعد2ڈاکوئوںکوزخمی حالت میں گرفتارکرکے اسلحہ موٹرسائیکل اور5موبائل فونزبرآمدکرلیے پولیس ملزمان سے مزیدتفتیش کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :