پشاور میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن،64مشتبہ افراد گرفتار

ہفتہ 26 نومبر 2016 16:14

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء) پشاور کے علاقے داودزئی میں سکیورٹی فورسز اور پولیس نے سرچ آپریشن کیا ۔ سرچ آپریشن کے دوران 64 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز پشاور کے علاقے داودزئی میں سکیورٹی فورسز اور پولیس نے سرچ آپریشن کیا ہے آپریشن کے دوران 64 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ ملزمان کے قبضے سے 5 یس ایم جی ، 13 پستول ، 2 رائفل اور 2 دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں ۔ ملزمان کو نامعلوم جگہ پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہیں جبکہ کرایہ داری کے کوائف مکمل نہ ہونے پر 4 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :