افغان سیکورٹی فورسز کا ننگرہار میں 2 پاکستانیوں سمیت داعش کے 5جنگجوئوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

نیشنل ڈیفنس اور سیکورٹی فورسز نے ضلع پاچیر آگم میں مشترکہ آپریشن کیا،پاکستانی شناختی کارڈز،کئی ہتھیار،راکٹ لانچر اور مشین گنز برآمد کرلی گئیں،سیکورٹی حکام

ہفتہ 26 نومبر 2016 16:05

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 نومبر2016ء) افغان سیکورٹی فورسز نے مشرقی صوبہ ننگرہار میں مشترکہ آپریشن کے دوران2 پاکستانیوں سمیت داعش کے 5جنگجوئوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ہفتہ کو افغان خبررساں ادارے ’’خاما پریس ‘‘ کے مطابق صوبائی پولیس کمانڈنٹ کاکہنا ہے کہ آپریشنز مشترکہ طور پر ضلع پاچیر آگم میں کیے گئے جس میں 2پاکستانیوں سمیت داعش کے 5جنگجو مارے گئے ۔

(جاری ہے)

مقامی سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی شناختی کارڈز،کئی ہتھیار،راکٹ لانچر اور مشین گنز علاقے سے برآمد کی گئی ہیں۔وزارت داخلہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ پاچیر آگم میں آپریشنز ضلعے کو عسکریت پسندوں سے پاک کرنے کیلئے کیے گئے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان نیشنل ڈیفنس اور سیکورٹی فورسز نے ضلع پاچیر آگم میں مشترکہ آپریشن کیاجس میں داعش کے 5جنگجو ہلاک اور 4دیگر زخمی ہوگئے ۔آپریشن کے دوران جوائنٹ فورسز نے ایک راکٹ لانچر،5مختلف اقسام کی رائفلیں اور کچھ گولہ بارود قبضے میں لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :