افغانستان کا ڈیورنڈ لائن پرپاکستان کی جانب سے فوجی تقریب کے انعقاد پر احتجاج

کابل اور اسلام آبادکے تعلقات ایک نازک صورتحال سے گزررہے ہیں ایسے اقدامات سے تنائو مزید بڑھ سکتا ہے،ڈیورنڈ لائن کے دونوں اطراف کے رہائشوں کے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں،پاکستان خصوصی فوجی تقریبات کے انعقاد کی بجائے دہشتگردی کے خلاف جنگ پر توجہ دے،افغان وزارت خارجہ

ہفتہ 26 نومبر 2016 16:05

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 نومبر2016ء) افغانستان نے ڈیورنڈ لائن پر زیرو پوائنٹ کے ساتھ پاکستان کی جانب سے فوجی تقریب کے انعقاد پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل اور اسلام آبادکے تعلقات ایک نازک صورتحال سے گزررہے ہیں ایسے اقدامات سے تنائو مزید بڑھ سکتا ہے،ڈیورنڈ لائن کے دونوں اطراف کے رہائشوں کے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں ۔

پاکستان خصوصی فوجی تقریبات کے انعقاد کی بجائے دہشتگردی کے خلاف جنگ پر توجہ دے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو افغان خبررساں ادارے ’’خاما پریس ‘‘کے مطابق وزارت خارجہ کا کہنا ہے افغان حکومت یورنڈ لائن پر زیرو پوائنٹ کے ساتھ پاکستان کی طرف سے پرچم کشائی اورفوجی تقریب کے انعقاد پر شدید احتجاج کرتی ہے ۔اس طرح کی تقریبات سے دونوں ممالک کے تعلقات کو خراب ہوسکتے ہیں۔افغان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ کابل اور اسلام آبادکے تعلقات ایک نازک صورتحال سے گزررہے ہیں اور ایسے اقدامات سے تنائو مزید بڑھ سکتا ہے ۔ڈیورنڈ لائن کے دونوں اطراف کے رہائشوں کے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں ۔پاکستان خصوصی فوجی تقریبات کے انعقاد کی بجائے دہشتگردی کے خلاف جنگ پر توجہ دے ۔

متعلقہ عنوان :