سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کا کیوبا کے صدر فیڈل کاستروکے انتقال پر افسوس کا اظہار

فیڈل کاسترو نے بڑے ممالک کی مخالفت برداشت کی،ان پر سینکڑوں قاتلانہ حملے کروائے گئے،فیڈل کاسترو اکیسویں صدی کی عالمی سیاست کا اہم ستون تھے، ان کے انتقال سے دنیا عظیم انقلابی رہنما سے محروم ہوگئی،پرویز مشرف

ہفتہ 26 نومبر 2016 16:05

سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کا کیوبا کے صدر فیڈل کاستروکے انتقال پر ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 نومبر2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ و سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف نے کیوبا کے صدر فیڈل کاستروکے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیڈل کاسترو نے بڑے ممالک کی مخالفت برداشت کی،ان پر سینکڑوں قاتلانہ حملے کروائے گئے،فیڈل کاسترو اکیسویں صدی کی عالمی سیاست کا اہم ستون تھے، ان کے انتقال سے دنیا ایک عظیم انقلابی رہنما سے محروم ہوگئی۔

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف نے کیوبا کے صدر فیڈل کاستروکے انتقال پر افسوس کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ فیڈل کاسترو تیسری دنیا کے بہت بڑے حامی تھے،انہوں نے کئی مواقع پر پاکستان کی امداد کی،فیڈل کاسترو نے 2006کے خوفناک زلزلے میں ادویات،ڈاکٹروں اور دیگر عملے کی صورت میں پاکستان کی امداد کی۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف نے کہا کہ فیڈل کاسترو ایک عظم رہنما تھے جو اپنی قوم کے لئے کھڑے ہوئے اور اس کی تعمیر کی،فیڈل کاسترو نے بڑے ممالک کی مخالفت برداشت کی،ان پر سینکڑوں قاتلانہ حملے کروائے گئے، انہوں نے نہ صرف اپنے ملک کو ترقی یافتہ بنایا بلکہ عوام کی خوشحالی اور وقار میں اضافہ کیا۔

سابق صدر نے کہا کہ فیڈل کاسترو اکیسویں صدی کی عالمی سیاست کا اہم ستون تھے، ان کے انتقال سے دنیا ایک عظیم انقلابی راہنما سے محروم ہوگئی،فیڈل کاسترو کو دنیا ایک عظیم انقلابی راہنما کے طور پر یاد رکھے گی

متعلقہ عنوان :