کراچی میں کیماڑی آئل ٹرمینل پرآگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

ہفتہ 26 نومبر 2016 16:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 نومبر2016ء) کیماڑی آئل ٹرمینل پرآگ لگنے سے فیول ٹینک کی چھت زوردار دھماکے سے اڑگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

کراچی میں کیماڑی آئل ٹرمینل میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں فیول ٹینک کی چھت زورداردھماکے سے اڑگئی، واقعے کے وقت جائے وقوعہ پر4 افراد موجود تھے، حادثے کی زد میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوگیا جب کہ آگ کی شدت کے باعث فیول ٹینک کے کسی بھی وقت گرنے کا خدشہ ہے۔ فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے کے پی ٹی حکام نے مزید مدد طلب کرلی ۔

متعلقہ عنوان :