خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کے ذمہ دار وہاں کے ڈانسر وزیراعلیٰ ہوں گے، عابد شیر علی

عمران خان اور ان کے حواریوں کو تلاشی سے کوئی نہیں بچا سکتا، وزیراعظم کے حکم پر لوڈشیڈنگ میں کمی لائے ہیں وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 26 نومبر 2016 16:05

خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کے ذمہ دار وہاں کے ڈانسر وزیراعلیٰ ہوں گے، ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 نومبر2016ء) وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کے حواریوں کو تلاشی سے کوئی نہیں بچا سکتا، خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کے ذمہ دار ڈانسر وزیراعلیٰ ہوں گے ۔فیسکو ہیڈکوراٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے حکم پر لوڈشیڈنگ میں کمی لائے ہیں لیکن کے پی کے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری رہے گی جس کے ذمہ دار وہاں کے ڈانسر وزیراعلیٰ ہونگے کیونکہ انہوں نے ناچ گانوں کے علاوہ عوام کی فلاح کیلئے کچھ نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس میں تمام ثبوت عدالت میں جمع کرا دیئے ہیں، ہمیں وہاں بھی کامیابی ملے گی۔ کنٹینر پر کھڑے ہو کر پانامہ کیس کے ثبوت لہرانے والوں اور ریڑھی لگانے والوں نے نندی پور کرپشن میں ملوث شخص کو وکیل کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

نیب نے بابر اعوان پر کرپشن کا کیس کیا ہوا ہے۔ عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ ہمارا احتساب کرنے کیلئے چور آگئے ہیں۔آصف زرداری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان آنے سے ہم نے نہیں روکا۔ بلاول اپنے والد کو بلائیں پھر دیکھیں گے کون کیا کرتا ہے۔شیخ رشید پر تنقید کرتے ہوئے ان کہنا تھا کہ محکمہ اوقاف کی جگہ پہ رہنے والا ارب پتی کیسے بن گیا، اب عمران خان شیخ رشید اور جہانگیر ترین کو تلاشی سے کوئی نہیں بچا سکتا۔