محکمہ ڈاک نے لاہور ہائی کورٹ کی 150سالہ تقریبات کے سلسلے میں یاد گاری ٹکٹ جاری کر دیا

ہفتہ 26 نومبر 2016 15:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2016ء) محکمہ ڈاک پاکستان نے لاہور ہائی کورٹ کی 150سالہ تقریبات کے سلسلے میں ہفتہ کو ایک یاد گاری ٹکٹ جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

یاد گاری ٹکٹ کی مالیت 20روپے ہے جبکہ ٹکٹ پر لاہور ہائی کورٹ کی خوبصورت ترین عمارت کا ڈیزائن ملک کے معروف ڈیزائنر عادل صلاح الدین نے تیار کیا ہے۔محکمہ ڈاک کے حکام نے بتایا کہ ٹکٹ ہفتہ سے ملک بھر کے تمام ڈاکخانوں میں دستیاب ہوگا۔

متعلقہ عنوان :