خیبر پختونخوا حکومت کا صوبے میں 17صنعتی اقتصادی زون قائم کر نے کا منصوبہ

ہفتہ 26 نومبر 2016 15:12

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2016ء)خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے مختلف حصوں میں 17صنعتی اقتصادی زون قائم کرنے کا منصوبہ بنالیا۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان کے مطابق خیبر پختنخواحکومت صوبے کے مختلف حصوں میں 17صنعتی اقتصادی زون قائم کر ے گی۔اس منصوبے پر 33 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے اور یہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ ہو گا۔