عدالت عالیہ لاہور میں نئے تعینات ہونے والی14 ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھالیا

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ نے حلف لیا،جج صاحبان کی منظور شدہ تعداد 60 پوری ہوگئی

ہفتہ 26 نومبر 2016 14:46

عدالت عالیہ لاہور میں نئے تعینات ہونے والی14 ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھالیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) لاہور ہائی کورٹ میں نئے تعینات ہونے والے 14ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے ججز سے انکے عہدوں کا حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب عدالت عالیہ لاہور کے مرکزی لان میں منعقد ہوئی جس میں لاہور ہائی کورٹ کے فاضل جج صاحبان، صوبائی و وفاقی لاء افسران، وکلاء اور عدالت عالیہ کے افسران سمیت حلف اٹھانے والے ججز کی فیملیز بھی موجود تھیں۔

حلف اٹھانے والوں میں سیشن ججز مجاہد مستقیم احمد، طارق افتخار احمد، عبدالستار، حبیب اللہ عامر، ایڈووکیٹ محمد بشیر پراچہ، ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل اسجد جاوید گورال، ایڈووکیٹ طارق سلیم شیخ، ایڈووکیٹ جواد حسن،ایڈیشنل پراسکیوٹر جنرل احمد رضا گیلانی،ڈپٹی اٹارنی جنرل لاہور مزمل اختر شبیر، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل مدثر خالد عباسی ، عبدالرحمان اورنگزیب ایڈووکیٹ بہاولپور، محمد علی ایڈووکیٹ راولپنڈی اور چودھری عبدالعزیزایڈووکیٹ راولپنڈی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین نومبر کے اجلاس میں عدالت عالیہ لاہور کے لئے 14 نئے ججز کی تقرری کی منظوری تھی۔14ججز کے حلف اٹھانے کے بعد عدالت عالیہ لاہور میں جج صاحبان کی منظور شدہ تعداد 60 پوری ہوگئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :