آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ایڈمرل ذکا اللہ سے الوداعی ملاقات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 26 نومبر 2016 14:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 نومبر 2016ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ سے الوداعی ملاقات کی ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔

(جاری ہے)

نیول چیف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی خدمات کو سراہا اور انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا ۔ ملاقات میں نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں نے پاکستان کے استحکام اور ترقی پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔