Live Updates

اللہ کی ہم پر رحمت ہو گی اور اگلا وزیر اعظم عمران خان ہو گا ۔ پرویز خٹک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 26 نومبر 2016 14:24

اللہ کی ہم پر رحمت ہو گی اور اگلا وزیر اعظم عمران خان ہو گا ۔ پرویز خٹک

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 نومبر 2016ء) : وزیر اعلٰی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ذاتی زندگی پر بات کرنا درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کی شادی نہیں چل سکی تو دوسری شادی کرنا کوئی جُرم نہیں ہے۔ دوسری شادی اسلام کے خلاف نہیں ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ کے پی کے کا کہنا تھا کہ اللہ کی ہم پر رحمت ہو گی اور عمران خان پاکستان کا اگلا وزیر اعظم ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ ملک کا محفوظ ترین صوبہ ہے۔ آرمی چیف کی کوششوں کو سراہتے ہوئے وزیر اعلٰی پرویز خٹک نے کہا کہ آرمی چیف کی کوششوں ہی سے صوبے میں دہشتگردی کا خاتمہ ہوا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :