پاکستان اور بھارت جارحیت سے گریز اور مسائل کاحل نکالنے کیلئے مذاکرات کی راہ اپنائیں

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا جموں وکشمیرکوتقسیم کرنے والی لائن آف کنٹرول پر جاری فائرنگ اورسخت کشیدگی پر اظہار تشویش

ہفتہ 26 نومبر 2016 14:25

پاکستان اور بھارت جارحیت سے گریز اور مسائل کاحل نکالنے کیلئے مذاکرات ..

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 نومبر2016ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے پاکستان اور بھارت کی افواج کے درمیان گولہ باری کے تبادلے سے پیدا ہونے والی صورتحال پرسخت فکرمندی ظاہرکرتے ہوئے اس بات پرزوردیاہے کہ بھارت اورپاکستان کومسائل کاحل نکالنے کیلئے مذاکرات کی راہ اپنانی چاہئے۔

(جاری ہے)

بانکی مون نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں جموں وکشمیرکوتقسیم کرنے والی سیز فائر لائن پر جاری فائرنگ اورسخت کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوپاک سے کہاہے کہ جارحیت سے گریز کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ کہ اقوام متحدہ خطے کے عوام کیساتھ ہے۔ بانکی مون نے کہاکہ میںامید کرتا ہوں پاکستان اوربھارت امن کئے لیے کوششیں کریں گے۔