صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں کی اہلیہ کی زیر نگرانی گلشن راوی میں خواتین کیلئے مینا بازار کا اہتمام

برائڈل شو ، میوزیکل شواور میجیکل شوز کا انعقاد،وزیر تعلیم کی مہمان خصوصی اور اپنی اہلیہ کے ہمراہ مختلف سٹالز کا دورہ

ہفتہ 26 نومبر 2016 13:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمہ کے عالمی دن کے موقع پرصوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں کی اہلیہ کی زیر نگرانی مون مارکیٹ گرائونڈ، گلشن راوی میں خواتین کیلئے مینا بازار کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیور و صباصادق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میں خواتین سمیت فیملیز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مینا بازار کی اس رنگارنگ تقریب میں برائڈل شو ، میوزیکل شواور میجیکل شو کا بھی اہتمام کیا گیاجبکہبچوں کے لئے جھولے ، خواتین کے لئے مہندی کے سٹال کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کے عمدہ فوڈ اسٹالزکا بھی اہتمام کیا گیا۔مینا بازار میں بچوںنے ٹیبلو پیش کیا اور ایک ڈرامہ بھی سٹیج کیا جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا ۔

(جاری ہے)

مینا بازار میں آنے والوں کی دلچسپی کے لئے کو کنگ کا مقابلہ ،آرائش گل کا مقابلہ ،ڈریس کمپی ٹیشن اور بچوںکے لیے جھولوں، میجک شو،سمیت دیگر رنگا رنگ تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے بھی چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق اور اپنی اہلیہ کے ہمراہ مینا بازار میں لگائے گئے مختلف سٹالز کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر مختلف دلچسپ پروگرامز بھی مرتب دیئے گئے جن میں ملک کے نامور سنگرز اور مزاحیہ فنکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔مینا بازار کی تقریب میں پرفارم کرنے والے معروف فوک سنگرزاورشہرت یافتہ فنکاروںنے اپنے فن سے مینا بازار کو چار چاند لگا دیئے ۔