آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا الوادعی دورہ، ایئر چیف مارشل سہیل امان نے استقبال کیا

پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے آرمی چیف کے اعزاز میں گارڈ آف آنر دیا پاک فضائیہ کے افسران کی پیشہ وارانہ صلاحیت اور عزم قابل تعریف ہے ،مشترکہ تعاون سے آپریشن ضرب عضب میں کامیابیاں ملیں، جنرل راحیل شریف تینوں مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ ،دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے میں جنرل راحیل شریف کا کردار اہم ہے،ائیرچیف مارشل سہیل امان ضرب عضب میں پاک فوج اور فضائیہ نے یک جان دو قالب ہو کر کام کیا،سربراہ پاک فضائیہ کا آرمی چیف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

ہفتہ 26 نومبر 2016 13:57

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا الوادعی دورہ، ایئر ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے افسران کی پیشہ وارانہ صلاحیت اور عزم قابل تعریف ہے ،مشترکہ تعاون سے آپریشن ضرب عضب میں کامیابیاں ملیں۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ائیر ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ کیا جہاں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔

اس موقع پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کیا جس کے بعد پاک فضائیہ کے سربراہ اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات ہوئی۔اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ تینوں مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے میں جنرل راحیل شریف کا کردار اہم ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مضبوط ملکی دفاع کیلئے آرمی چیف کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج اور فضائیہ نے یک جان دو قالب ہو کر کام کیا۔ ائیر چیف مارشل نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کیلئے نیک خواہشات اور جذبات کا اظہار بھی کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پی اے ایف کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ کے افسران کی پیشہ وارانہ صلاحیت اور عزم قابل تعریف ہے، مشترکہ تعاون سے آپریشن ضرب عضب میں کامیابیاں ملیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ ملک کی فضائی سرحدوں کی بہترین نگہبان ہے ۔