آپریشن ضرب عضب میں مشترکہ تعاون سے کامیابیاں ملیں، مسلح افواج میں تعاون قابل تعریف ہے اور فضائیہ ملک کی فضائی سرحدوں کی بہترین نگہبان ہے، پاک فضائیہ نے ملکی فضائی سرحدوں کے دفاع میں کلیدی کردار ادا کیا۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ایئرہیڈکوارٹرزکا الوداعی دورہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 26 نومبر 2016 13:33

آپریشن ضرب عضب میں مشترکہ تعاون سے کامیابیاں ملیں، مسلح افواج میں تعاون ..

ا سلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 نومبر۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایئرہیڈکوارٹرزکا الوداعی دورہ کیا، آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق فضائیہ ہیڈکوارٹرز آمد پرایئرچیف مارشل سہیل امان نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔آرمی چیف کو پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی گارڈ پیش کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ کے ترجما ن کے مطابق ایئرچیف مارشل کا کہنا تھا کہ تینوں مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ میں جنرل راحیل کا کردار اہم رہا۔ایئرچیف مارشل نے مزید کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں پاک آرمی اورفضائیہ نے یک جان دو قالب کا کردار ادا کیا۔ آرمی چیف نے تینوں مسلح افواج کے مابین تعاون اور ہم آہنگی کو سراہا۔دورے کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب میں مشترکہ تعاون سے کامیابیاں ملیں، مسلح افواج میں تعاون قابل تعریف ہے اور فضائیہ ملک کی فضائی سرحدوں کی بہترین نگہبان ہے، پاک فضائیہ نے ملکی فضائی سرحدوں کے دفاع میں کلیدی کردار ادا کیا۔